لندن: برطانوی اسٹار اینڈریو گارفیلڈ اپنی نئی فلم ’’وی لائیو اِن ٹائم‘‘ کے پریمیئر میں ساتھی اداکارہ فلورنس پگ کی تصویر کے کٹ آؤٹ کے ساتھ شریک ہوئے۔
دی امیزنگ اسپائیڈر مین سیریز کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار کی اس دلچسپ حرکت سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے اور ان کی تقریب میں فلورنس پگ کی قدِ آدم تصویر کے ساتھ شرکت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
مداحوں نے ان تصاویر پر فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’میں نے سوچا کہ ساری چیز ایک کٹ آؤٹ تھی،‘‘ جبکہ بہت سے دوسرے لوگوں نے اسی لمحے کو ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ اپنی فیڈ پر شیئر کیا۔
فلورنس پگ بذات خود اپنی فلم کے پریمیئر میں شرکت نہیں کرسکی تھیں کیونکہ وہ اپنے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ میں شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
اینڈریو گارفیلڈ اور فلورنس پگ کی رومانوی کامیڈی فلم ’’وی لائیو اِن ٹائم‘‘ جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔