ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور شاعر اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے سیلیبریٹی ٹیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر تنقید کی ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں جاوید اختر نے بتایا کہ آج کل سیلیبریٹیز کے ساتھ ان کی ٹیم کے ارکان کی تعداد میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے، جس سے پروڈکشن کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جاوید اختر نے کہا، “آج کل ہیئر اسٹائلسٹ کم از کم 75,000 روپے روزانہ لیتے ہیں۔ اگر ہمیں پہلے معلوم ہوتا تو ہم بھی ہیئر اسٹائلسٹ بن جاتے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ سیلیبریٹیز اب تین وینز ساتھ لاتی ہیں: ایک ورزش کے لیے، ایک کھانا پکانے کے لیے اور ایک میں بیٹھ کر کھانا کھاتی ہیں۔
انٹرویو میں اپنے بچوں زویا اختر اور فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں جاوید اختر نے کہا کہ ان کے بچے انہیں بے جھجک تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “زویا تو مجھ سے کھل کر بات کرتی ہے، جبکہ فرحان اکثر میری لائنز کو سیدھے سیدھے رد کر دیتا ہے۔”