42

نیٹ فلکس شو ’فبیولس لائفز بمقابلہ بالی ووڈ وائفز‘ میں رنبیر کپور کا سرپرائز کیمیو

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے نیٹ فلکس کے مقبول شو فبیولس لائفز بمقابلہ بالی ووڈ وائفز میں اپنی بہن ردھیما کپور سہنی پر دلکش اور مزاحیہ تبصرے کرکے ناظرین کو حیران کر دیا۔

یہ شو 18 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہوا، اور پہلے ہی قسط کے آغاز میں رنبیر کا سرپرائز کیمیو شامل کیا گیا جس نے ناظرین کو خوب ہنسایا۔

رنبیر کپور نے اپنی بہن کے شو میں شامل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “ردھیما ہمیشہ فلموں کو نیچا سمجھتی تھی، لیکن اب وہ خود ایک رئیلیٹی اسٹار بن رہی ہے! وہ مپھٹ ہے اور اس میں کوئی فلٹر نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے وہ شو میں گڑبڑ کرے گی!” اس پر ردھیما کپور نے ہنستے ہوئے کہا، “تم کتے ہو!”

نیٹو کپور نے بھی اپنے بیٹے رنبیر کپور کے تبصروں پر ہنستے ہوئے کہا، “اسے ایک تھپڑ چاہیے!” لیکن رنبیر نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ردھیما ایک فائٹر ہے اور شو کی دیگر خواتین کو اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

آخر میں رنبیر کپور نے اپنی بہن کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ردھیما، میں تمہیں دل سے پیار کرتا ہوں!” جس پر ردھیما جذباتی ہوکر کہتی ہیں، “پگلے، رلائے گا کیا؟”





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں