ممبئی: بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اپنی اہلیہ لیزل ڈی سوزا کے ساتھ ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے میرا روڈ پولیس اسٹیشن میں کوریوگرافرسمیت ان کی اہلیہ اور دیگر 5 افراد کے خلاف 11 کروڑ 96 لاکھ روپے ہڑپنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ ایک 26 سالہ ڈانسر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس نے دعویٰ کیا کہ ہمارے ڈانس گروپ نے ٹی وی پر 11 کروڑ 96 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتی تھی۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ریمو ڈی سوزا، ان کی اہلیہ اور دیگر ملزمان نے یہ رقم ٹی وی والوں سے لیکر اپنے پاس رکھ لی اور اب ہمارے رابطے کرنے ہر ملاقات یا بات چیت سے گریز کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔