ممبئی: بھارتی اداکارہ اور ڈانسر ملائیکا اروڑا نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے تعلقات سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔
ملائیکا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ آن لائن تنقید اور ٹرولنگ ان کی ذاتی زندگی پر اثرانداز ہوتی رہی ہے لیکن انہوں نے اس سے نمٹنے کا ایک مضبوط طریقہ اپنایا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مشہور شخصیت ہونے کے باعث ان کی زندگی اور تعلقات اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، اور یہ مداخلت بعض اوقات مشکل ثابت ہوتی ہے۔
اپنی زندگی میں ٹرولنگ کے منفی اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اس دوران اپنی توجہ زندگی کے مثبت پہلوؤں پر مرکوز رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرتے وقت، انہوں نے خود کو مضبوط اور کنٹرول میں رکھنا سیکھا ہے تاکہ کوئی انہیں نیچا نہ دکھا سکے۔ ان کے مطابق، یہ حکمت عملی ان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
ملائیکا اروڑا کی شادی اداکار ارباز خان کے ساتھ 2017ء میں اختتام پذیر ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات ارجن کپور کے ساتھ خبروں کی زینت بنے اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔