37

نورا فتیحی اور سعود قاسمی کی ملاقات، جویریہ سعود نے ویڈیو شیئر کردی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

ڈلاس: امریکہ میں بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اور پاکستانی فلم و ٹی وی اداکار سعود قاسمی کو ایک ساتھ دیکھا گیا، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

یہ غیر متوقع ملاقات سعود کی اہلیہ جاویریہ سعود کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے ذریعے سامنے آئی جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

نورا فتیحی حالیہ عرصے میں اپنی پرفارمنسز اور بین الاقوامی پروجیکٹس کی وجہ سے بالی ووڈ کی اہم شخصیت بن چکی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں نیشنل کرکٹ لیگ یو ایس اے کے فائنل میں شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔

دوسری جانب، سعود قاسمی پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں، جنہوں نے 1993 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 150 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کی مشہور فلم ’ہوائیں‘ نے انہیں فلمی دنیا میں کامیاب بنا دیا تھا۔

نورا فتیحی اور سعود قاسمی کی اس ملاقات نے مداحوں کو خوش کر دیا ہے اور لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ یہ دونوں مستقبل میں کس پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں