43

آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا نئی ہارر کامیڈی فلم ‘تھما’ کا اعلان

مشہور پروڈیوسر دینیش ویجن کی مڈوک فلمز نے بالآخر اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ‘تھما’ کا اعلان کردیا ہے۔ 

فلم میں آیوشمان کھرانہ، رشمیکا مندانا، نوازالدین صدیقی اور پریش راول مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کو ادتیہ سرپوٹدار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ دیوالی 2025 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مڈوک فلمز کی اس ہارر کامیڈی کائنات میں ‘تھما’ نیا اضافہ ہے، جس میں فلم ‘اسٹری، اسٹری 2، بھیڑیا’ اور ‘منجیا’ شامل ہیں۔ اس فلم کے اعلان میں ایک گانا بھی شامل تھا جسے اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔ مڈوک فلمز کے مطابق، یہ ایک “خونی” محبت کہانی پر مبنی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ‘تھما’ میں ویمپائرز کا کردار شامل کیا جائے گا جو اس ہارر کائنات کے نئے کرداروں میں سے ایک ہے۔ فلم میں چڑیلیں، بھیڑیے، بغیر سر کے ارواح اور ویمپائرز کو ایک ساتھ دکھایا جائے گا، جو ایک وسیع ہارر کامیڈی ملٹی ورس کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

مڈوک فلمز ‘بھیڑیا 2’ اور ‘اسٹری 3’ پر بھی کام کر رہا ہے، جس سے آنے والے سالوں میں ایک وسیع ہارر کامیڈی کائنات کی تعمیر کا اشارہ ملتا ہے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں