39

ارجن کپور کا سنگل ہونے کا اعلان، ملائیکہ اروڑا کا معنی خیز پیغام سامنے آگیا

بالی وڈ جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے بریک اپ کی خبریں سچ ثابت ہوگئی ہیں اور اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں ایک تقریب میں اپنے سنگل ہونے کی تصدیق کی۔ اسٹیج پر آنے کے بعد جب مداحوں نے ملائیکہ کے نعرے لگائے تو ارجن نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اب سنگل ہیں۔

بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ 

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “ایک لمحے کے لیے دل کو چھونا، زندگی بھر کے لیے روح کو چھو سکتا ہے” جسے ان کے چاہنے والے ارجن سے تعلق کے اختتام سے جوڑ رہے ہیں۔ ساتھ ہی ملائیکہ نے اپنے فالوورز کو صبح بخیر بھی کہا۔

واضح رہے کہ 2018 میں ارجن اور ملائیکہ نے ڈیٹنگ شروع کی تھی اور تعلق کو کافی عرصے تک خفیہ رکھا۔ ان کے رشتے کی خبروں کے بعد شادی کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں، لیکن انہوں نے کبھی ان پر ردعمل نہیں دیا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں