45

دلجیت دوسانجھ پر نسل پرستانہ تبصرہ: عدنان سمیع کا اینڈریو ٹیٹ کو دو ٹوک جواب

معروف پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے متنازع شخصیت اینڈریو ٹیٹ کی جانب سے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ پر نسل پرستانہ تبصرے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ 

دلجیت کے حالیہ دل-لومناٹی ٹور 2024 کے دوران وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر ٹیٹ نے ایک نسلی طنز کیا، جس میں انہوں نے کہا: “کری کی بو آرہی ہوگی”، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

عدنان سمیع نے ٹیٹ کے تبصرے کا جواب انسٹاگرام پر دیتے ہوئے لکھا: “غلط! اس میں تو پیار کی خوشبو تھی اور سب سے اچھی بات یہ تھی کہ سامعین میں سے کوئی بھی ’ریپسٹ‘ یا ’بچوں کا اسمگلر‘ نہیں تھا جیسا کہ آپ پر الزام ہے، جس میں سے ضرور بدبو آرہی ہوگی! تو چپ رہو!”

اینڈریو ٹیٹ، جو اپنی تفرقہ انگیز باتوں اور خودساختہ “الفا میل” شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں، پر جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔ 

ان الزامات کے تحت انہیں گزشتہ سال گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ ٹیٹ کے اس نسلی طنز پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی، اور عدنان سمیع کے بیان کو صارفین نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں