36

کارتک آریان کی اپنے بجٹ سے چھ گنا زیادہ بزنس کرنے والی فلم کون سی ہے؟ 

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے اپنی محنت اور لگن سے کم بجٹ کی فلموں کو بھی کامیاب بنایا ہے۔ ایسی ہی ایک فلم ‘سونو کے ٹیٹو کی سویٹی’ تھی، جس نے ریلیز کے بعد دھوم مچادی۔ 

فروری 2018 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں کارتک آریان، نُصرت بھروچا اور سنی سنگھ نے مرکزی کردار نبھائے، اور یہ فلم لَو رانجن کی تحریر اور ہدایتکاری میں بنی۔

صرف 25 کروڑ روپے کے بجٹ میں بننے والی اس فلم نے حیرت انگیز 156 کروڑ روپے کی کمائی کی اور کئی ریکارڈز توڑ ڈالے۔ 

فلم 40 دن تک سینما گھروں میں چلتی رہی اور 2018 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوگئی۔ کہانی ایک جدید محبت کے زاویے کو بیان کرتی ہے، جہاں دوستی اور رشتے کے درمیان کشمکش پیدا ہوجاتی ہے۔

فلم کی کامیابی کے بعد کارتک آریان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اب وہ بھول بھلیاں 3 میں ایک بار پھر روح بابا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم یکم نومبر کو ریلیز ہوگی اور سِنگھم اگین کے ساتھ ٹکرائے گی، جس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں