33

رضوان کو کپتانی ملنے پر شعیب ملک کا ردعمل بھی آگیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو قیادت کے فرائض سونپے جانے پر اپنا ردعمل دیدیا۔


سعودی عرب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے آل راؤنڈ شعیب ملک نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ محمد رضوان کرکٹ ٹیم کے کپتان بنایا گیا ہے، وہ ایک ذہین کرکٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں رضوان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، ناکامی آپ کو بہتر بننے کا موقع دیتی اور سکھاتی ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اور رضوان کیلیے ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار روپے

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو قومی ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا جبکہ انکے نائب سلمان علی آغا ہوں گے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں