42

خوبصورتی کی دیوی کی سالگرہ، ایشوریا کتنے برس کی ہوگئیں؟

سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ ایشوریا رائے آج یکم نومبر 2024 کو اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

یکم نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں ایک عام سے گھرانے میں پیدا ہونے والی ایشوریا  نے 1994 میں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون یعنی مس ورلڈ کا تاج پہنا اور آج بھی دنیا ان کی خوبصورتی کے سحر میں مبتلا ہے۔

On Aishwarya Rai's birthday, a look back at her brilliant ...

اپنے کیرئیر کے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں اور پڑھائی میں بہت اچھی تھیں تاہم کالج کے دنوں ایک فیشن فیچر کیلئے منتخب ہونے کے بعد ان کا فیشن کی دنیا کا سفر شروع ہوا جس کے بعد وہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون بن کر اُبھریں۔

اس بعد ایشوریا نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں، ایشوریا رائے کو بالی ووڈ انڈسٹری میں 3 دہائیاں گزر چکی ہیں تاہم ان کی لیگیسی آج بھی برقرار ہے۔

خوبصورتی کی دیوی پکاری جانے والی ایشوریا نے 1997 میں نامور تامل ہدایتکار مانی رتنم کی فلم ’ایرووار‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد فلم ’اور پیار ہوگیا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تاہم بالی ووڈ میں انہیں پہلی کامیابی فلم”ہم دل دے چکے صنم “سے ملی۔

ایشوریا نے اپنے 30 سالہ کیرئیر میں فلم تال، جوش، محبتیں، دیوداس، دھوم2 ، گرو، سرکار، جودھا اکبر جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ آج بھی وہ بڑی فلموں میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آتی ہیں۔

ایشوریا رائے بچن نے 2007 میں لیجنڈ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن سے شادی کی اور 2011 میں اپنی بیٹی آرادھیا کو جنم دیا۔ ان دنوں ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زور پکڑ رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر کے کسی اور اداکارہ سے تعلقات کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں