46

سابقہ اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

سابقہ پاکستانی اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی سابقہ اداکارہ اور مشہور اسٹیج آرٹسٹ غزالہ ادریس عرف نرگس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اداکارہ کے بھائی خرم نے 15 پر کال کرکے پولیس  کو اطلاع کر دی جس پر ڈیفنس پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

نرگس کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن پر بری طرح تشدد کیا گیا ہے، ان کے شوہر کیخلاف کارروائی کی جائے، اداکارہ کے بھائی خرم نے اپنے بہنوئی پر الزام عائد کیا ہے کہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نےچند سال پہلے ماجد بشیر سے شادی کی تھی، اداکارہ شوبز چھوڑنے کے بعد سے ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں