38

سنگھم اگین میں چلبل پانڈے کی انٹری، سلمان کا کیمیو رول ہٹ قرار

بالی ووڈ کی فرنچائز سنگھم اگین میں سپر اسٹار سلمان خان کا بطور مقبول کردار چلبل پانڈے کیمیو نے شائقین کے دل جیت لیے۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سنگھم اگین جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا، ریلیز کر دی گئی ہے فلم کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

سنگھم اگین میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ، اکشے کمار، کرینہ کپور خان، دیپیکا پڈوکون، سلمان خان، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، ارجن کپور اور رنویر سنگھ بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

Singham Again: Fans call Salman Khan's cameo as Chulbul Pandey 'biggest  Diwali dhamaka' in Ajay Devgn starrer – Firstpost

ریلیز کے پہلے ہی دن سے کامیابی بزنس کرنے والی اس فلم میں مداحوں کو سلمان خان کا بطور چلبل پانڈے کیمیو رول بےحد پسند آیا ہے اور ان کے کیمیو کو ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔

کامیڈی ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے جس میں شائقین کے پسندیدہ کردار باجی راؤ سنگھم، سوریہ ونشی، چلبل پانڈے اور سمبا شامل ہیں جبکہ فلم میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا پہلی مرتبہ بطور انسپیکٹر رول بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ریلیز کے پہلے ہی دن سنگھم اگین نے کامیابی کے ساتھ بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 کو پیچھے چھوڑ دیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں