41

رشب شیٹی کی لاجواب پرفارمنس کے ساتھ ’جے ہنومان‘ میں دھماکے دار واپسی

بلاک بسٹر فلم ہنو مان کی کامیابی کے بعد ہدایتکار پرشانت ورما ایک نئی اور دلچسپ فلم ’جے ہنومان‘ کے ساتھ واپس آئے ہیں، جس میں نیشنل ایوارڈ یافتہ رشب شیٹی کو بھگوان ہنومان کے کردار میں پیش کیا گیا ہے۔ 

فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے، جس میں رشب شیٹی کو شاندار انداز میں ہنومان کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

اس پہلی جھلک کے پوسٹر میں رشب شیٹی کو ایک طاقتور اور باوقار انداز میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ اپنے پیر پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ایک ہاتھ میں شری رام کا مجسمہ تھامے ہوئے ہیں۔ 

ان کی شخصیت میں بھگوان ہنومان کی روح اور طاقت کو بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے، جس نے مداحوں کو بےحد متاثر کیا ہے اور انہیں پردے پر ہنومان کی یہ نئی شکل دیکھنے کے لئے بےتاب کر دیا ہے۔

’جے ہنومان‘ میں کہانی کلی یگ کے دور میں ہنومان کی خاموشی اور اس کی پوشیدہ طاقت کے ابھرنے کی منتظر کیفیت کو بیان کرتی ہے۔ یہ فلم نہ صرف دیومالائی کردار کو زندہ کرتی ہے بلکہ عقیدت اور وعدے کی طاقت کو بھی بھرپور انداز میں پیش کرتی ہے۔ 

 

فلم کی پروڈکشن کا معیار بھی اعلیٰ ہے، جسے نویان یرنینے اور وائی روی شنکر نے بڑے بجٹ اور اعلیٰ تکنیکی معیار پر بنایا ہے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں