43

مبینہ تشدد، اداکارہ نرگس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

اسٹیج اداکارہ غزالہ عرف نرگس نے شوہر کے مبینہ تشدد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

گزشتہ روز نرگس پر تشدد کی خبر سامنے آئی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیا تھا جبکہ حنا پرویز بٹ اداکارہ سے ملنے اور انہیں انصاف کی یقین  دہانی کروانے ان کے گھر بھی پہنچیں تھیں۔

اب اداکارہ نرگس نے شوہر ماجد بشیر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ شوہر نے ان سے جائیداد کے کاغذات اور پیسے مانگے تھے جبکہ ایک خاتون مریم کو گھر لانا چاہتے تھے جس سے انکار پر ماجد نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کی جانب سے شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ماجد بشیر نے ان کے بھانجے کے سامنے انکے چہرے پر پستول کے بٹ بھی مارے۔

اداکارہ نے ایک دردناک ویڈیو میں اپنے چہرے اور زبان اور ہاتھوں پر موجود زخم دکھائے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نرگس کو انصاف دلایا جائے اور شوہر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔  





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں