61

مائیں بیٹوں کی کیا تربیت کر رہی ہیں، مشی خان نرگس کے واقعے پر برہم


لاہور:

سوشل میڈیا پر اداکارہ نرگس کا گھریلو تشدد کا معاملہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اداکارہ مشی خان نے بھی نرگس سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بیٹوں کی پرورش پر سوالات اُٹھائے ہیں۔

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ نرگس سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے ساتھ پیش آنے والے گھریلو تشدد کے معاملے پر شدید مذمت کی ہے۔

مشی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں سوال اُٹھایا کہ ہمارا معاشرہ کس طرف جارہا ہے اور ماؤں نے اپنے بیٹوں کی کیسی پرورش کی ہے کہ انہوں نے دنیا کو ان کیلئے جہنم بنا دیا ہے۔

انہوں مطالبہ کیا کہ نرگس کے شوہر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے جس نے ان کا چہرہ بگاڑ دیا ہے اور انہیں اس قدر بری طرح مار پیٹ کر کے تکلیف پہنچائی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’فلمسٹار نرگس کو اس خوفناک حالت میں دیکھ کر بہت صدمہ پہنچا ہے۔ وہ بدترین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔ اس آدمی نے اسے کتنی بے رحمی سے  اداکارہ کو مارا ہے۔ کتنی شرم کی بات ہے مائیں کس قسم کے بیٹے پال رہی ہیں جو شیطان سے بھی بدتر ہیں۔ براہ کرم اس کے لیے اور جہنم سے گزرنے والی دوسری خواتین کے لیے اپنی آواز بلند کریں‘۔

Actress Nargis Clash With Husband - Reality Revealed

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ماجد بشیر نے ان کے بھانجے کے سامنے انکے چہرے پر پستول کے بٹ بھی مارے۔

اداکارہ نے ایک دردناک ویڈیو میں اپنے چہرے اور زبان اور ہاتھوں پر موجود زخم دکھائے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے بھی اس واقع کیخلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ کو انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں