36

تشدد کیس، اداکارہ نرگس کے شوہر نے عبوری ضمانت حاصل کرلی


لاہور:

پاکستانی اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کرنے والے اُن کے شوہر اور پنجاب پولیس کے اہلکار ملزم ماجد بشیر نے گرفتاری سے بچنے کیلیے عدالت سے ضمانت کروالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ نرگس کی جانب سے درج مقدمے میں نامزد کیے گئے نامزد ملزم اور شوہر ماجر بشیر نے گرفتاری سے بچنے کیلیے 18 اکتوبر تک عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

انسپکٹر ماجد نے کہا کہ ’میری اہلیہ باکردار عورت ہے اور جھگڑے تو ہر گھر میں ہوتے ہیں، کچھ لوگ اس واقعے پر کردار کشی کررہے ہیں جن کے خلاف میں قانونی کارروائی کروں گا‘۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نرگس تاحال میرے نکاح میں ہے اور یہ ہمارا ذاتی جھگڑا ہے، میاں بیوی کے درمیان ہر گھر میں جھگڑے ہوتے ہی ہیں۔

ماجد بشیر نے کہا کہ جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کرونگا جو ایک عزت دار انسان کرتا  ہے۔

واضح رہے کہ انسپکٹر ماجد بشیر پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے جس کی تفتیش جاری ہے اور پولیس مقدمہ اندراج کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں