35

بالی ووڈ فلم ’کشمیر فائلز‘ نے منافع میں شعلے اور 3 ایڈیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 

بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے منافع بخش فلم کشمیر فائلز بن گئی ہے جس نے بڑے پیمانے پر کمائی کی۔ 

ویویک اگنی ہوتری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو 1990 میں کشمیری ہندوؤں کے انخلا کے موضوع پر مبنی قرار دیا گیا ہے اور صرف 15 سے 25 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 340.92 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کہ 1165 فیصد منافع بنتا ہے۔

فلم میں متھن چکرورتی، انوپم کھیر، درشن کمار، اور پلوی جوشی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اپنی ریلیز کے بعد فلم کو ملے جلے تاثرات ملے۔ جہاں فلم کی سینماٹوگرافی اور اداکاروں کی پرفارمنس کی تعریف کی گئی، وہیں اس کی کہانی کو تاریخ کے مختلف زاویے سے دکھانے اور مبینہ طور پر اسلاموفوبیا کو فروغ دینے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کشمیر فائلز نے قومی فلم ایوارڈز میں بہترین قومی انضمام پر فیچر فلم اور بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈز حاصل کیے، جبکہ فلم فیئر ایوارڈز میں بھی سات نامزدگیاں حاصل کیں، جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اداکار شامل تھے۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں