37

پشپا 2 کا دیوالی گفٹ! الو ارجن اور رشمیکا کے نئے پوسٹر نے مداحوں کے دل جیت لیے

دیوالی کے موقع پر الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی مقبول جوڑی نے اپنی آنے والی فلم ‘پشپا 2: دی رول’ کا ایک نیا پوسٹر ریلیز کیا، جس نے مداحوں میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔ 

فلم ساز کمپنی میتھری مووی میکرز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹر شیئر کیا گیا، جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ “پشپا راج اور سری ولی کی جانب سے آپ اور آپ کے خاندان کے لئے دیوالی کی دلی مبارکباد!”

اس پوسٹر میں الو ارجن نے اپنے مشہور کردار پشپا راج کے انداز میں کرشماتی اور جاندار شخصیت کا مظاہرہ کیا، جبکہ رشمیکا نے اپنے کردار سری ولی کے ساتھ مداحوں کے دل موہ لیے۔ 

فلم کے ڈائریکٹر سکمار ہیں اور اس میں فہد فاضل بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم 5 دسمبر کو دنیا بھر میں بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں