37

پربھاس کی فلم ‘اسپِرٹ’ کے میوزک کی تیاری شروع، سوشل میڈیا پر جوش بڑھ گیا

بالی ووڈ اسٹار پربھاس کی آنے والی فلم ‘اسپِرٹ’ کی نئی اپڈیٹ نے ان کے مداحوں میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔ 

فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ میوزک ڈائریکٹر ہرش وردھن رمیشور کے ساتھ میوزک پر کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 

اس پوسٹ کو کیپشن دیا گیا ہے “Spirit Music Begins” جس کے ساتھ گٹار، میوزیکل نوٹ، اور ٹرمپٹ کے ایموجیز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے اور فلم کے حوالے سے مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔

‘اسپِرٹ’ میں پربھاس ایک فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے جو ایکشن سے بھرپور مناظر میں جلوہ گر ہوں گے۔ 

اداکارہ تریشا کرشنن کا نام مرکزی کردار کے لئے سامنے آیا ہے جبکہ کچھ خبریں کہتی ہیں کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بھی مخالف کرداروں میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ تاہم، اس حوالے سے فلم سازوں کی جانب سے ابھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں