43

شاہ رخ خان کی جدوجہد کی داستان: کیسے یتیمی نے ان کی زندگی بدل دی

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کے مشکل لمحات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے والدین کے انتقال کے بعد کی جدوجہد کو بیان کیا۔

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران صحافی رچرڈ کوئسٹ کے ساتھ بات چیت میں شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کے نشیب و فراز اور پانچ سالہ وقفے کی وجوہات پر بات کی۔

انہوں نے بتایا، “جب میں نوجوان تھا تو اپنے والدین کو کھو بیٹھا تھا، میں ایک ایسا یتیم تھا جسے سب خود کرنا پڑا۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقفے کے دوران انہوں نے پیزا بنانے کی مہارت حاصل کی جو ان کی محنت اور استقامت کی مثال بن گئی۔

شاہ رخ خان نے اپنے خوابوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایک ایسی فلم بنائیں جسے پوری دنیا پسند کرے۔ “میں ایسی فلم بنانا چاہتا ہوں جو خود عالمی سرحدیں عبور کرے اور کسی کو سوال کرنے کی ضرورت نہ پڑے کہ میں نے عالمی سطح پر کیوں نہیں پہنچا، بلکہ وہ فلم ہی مجھے وہاں لے جائے۔”

سال 2023 شاہ رخ خان کے لیے بے حد کامیاب رہا، جس میں پٹھان، جوان اور ڈنکی جیسی تین بلاک بسٹر فلمیں شامل تھیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں