32

اورووشی روٹیلا نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی خصوصی ویڈیو شیئر کردی

 

بالی ووڈ اسٹار اورووشی روٹیلا نے شاہ رخ خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ 

یہ ویڈیو فوری طور پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے بڑی تعداد میں اسے پسند کیا۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اپنے مداحوں کو فلائنگ کس دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اورووشی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، “شکریہ شاہ رخ خان سر۔ سالگرہ مبارک ہو، #SRK پارٹی۔” 

اس سال شاہ رخ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مخصوص عوامی ملاقات نہیں کی جس سے مداحوں میں تجسس بڑھ گیا۔

بعد میں، شاہ رخ خان نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں مداحوں کے درمیان اپنے مخصوص انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، “آپ سب کے آنے اور میری شام کو خاص بنانے کے لئے شکریہ… میری محبت سب کے لئے جنہوں نے میرے ساتھ سالگرہ منائی۔”

ادھر گوری خان نے بھی سالگرہ کی تقریب کی ایک جھلک شیئر کی جس میں شاہ رخ خان اپنی بیٹی سوہانا خان اور قریبی دوستوں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ گوری نے اس خاص موقع کو ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔

شاہ رخ خان اپنی نئی فلم “کنگ” کی تیاری کر رہے ہیں جس میں ان کی بیٹی سوہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی اسپائی تھرلر فلم “پٹھان 2” میں بھی جلوہ گر ہوں گے جس میں ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں