42

فاطمہ ثنا شیخ فلم دنگل کے وقت کونسی بیماری کا شکار تھیں؟

بھارت کی مسلمان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ان انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک عرصے تک دماغی مسائل میں مبتلا رہ چکی ہیں۔

عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران دماغی کی ایک بیماری مرگی، ’ایپلیپسی‘ میں مبتلا تھیں۔

یہ دماغ کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کو دورے پڑتے ہیں وہ ایک جگہ رُک جاتا ہے کچھ وقت کیلئے دماغ کو سگنل موصول ہونا بند ہوجاتے ہیں، اس بیماری میں مبتلا لوگ اچانک خاموش ہوجاتے ہیں کنفیوز ہوجاتے ہیں، اپنی زبان دانتوں میں دبا لیتے ہیں یا پھر شدید انزائٹی کا شکار ہوجاتے ہیں اور اکثر کہیں بھی اچانک بےہوش بھی ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس بیماری سے جان چھڑانے کیلئے کوئی دوائی بھی استعمال نہیں کر رہی تھیں کیونکہ وہ اس بات کو قبول نہیں پارہی تھیں کہ وہ ایک دماغی مسئلے میں مبتلا ہیں۔

فاطمہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈر تھا کہ کہیں لوگوں کے سامنے کبھی انہیں مرگی کا دورہ نہ پڑجائے ورنہ انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ مشہور فلم دنگل کے بعد عامر خان کے ساتھ گہرے تعلقات کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں