ہالی وڈ میں 2 دہائیوں قبل کچھ ایسا ہوا جس نے سب کو حیران کر دیا اور مداحوں میں ہلچل مچ گئی۔ ایسا تب ہوا جب دیو داس سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے ہالی ووڈ اسٹار پریڈ پٹ کیساتھ ملنے والی فلم “ٹروئی” میں ایک اہم کردار کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔
یہ وہ دن تھے جب بالی ووڈ ملکہ کو ان کے مداح کو بین الاقوامی سطح پر دیکھنے کے لیے بے قرار تھے تاہم ایشوریہ نے بھارت میں کام کرنے کو ترجیح دی ہالی ووڈ کی آفر مسترد کردی۔
بریڈ پٹ کی فلم ٹروئے 2004 میں ریلیز ہوئی، اس فلم کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ایشوریہ نے بتایا کہ جب دیو داس نے کینز فلم فیسٹیول میں شائقین کے دلوں کو جیتا، تو انہیں کو ہالی ووڈ سے بے شمار پیشکشیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے ایک اہم کردار “ٹروئی” میں تھا، لیکن اس میں ایک شرط تھی، پروڈیوسرز چاہتے تھے کہ وہ اپنے کیلنڈر میں 6 سے 9 ماہ کا وقت بلاک کر دیں، جو کہ ایک نسبتاً چھوٹے کردار کے لیے تھا۔
اس تجربے پر ایک خصوصی گفتگو میں، ایشوریہ نے ہالی ووڈ کے طریقہ کار پر حیرت کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’وہ چاہتے تھے کہ میں 6 سے 9 ماہ کا وقت بلاک کروں کیونکہ یہ ایک بڑی فلم تھی‘۔
ہالی ووڈ کے بڑے پروجیکٹ کی کشش کے باوجود، ایشوریہ نے اپنے ملک میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ اپنی انڈسٹری کی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جو ان کیلئے ہالی ووڈ سے زیادہ اہمیت رکھتی تھیں اس لئے وہ خود کو تیار نہیں کر سکیں کہ وہ 9 ماہ کا وقت بلاک کریں۔
بریڈ پٹ نے 2012 میں ایک انٹرویو کے دوران فلم میں ایشوریہ کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر مجھے موقع ملے تو میں ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں‘۔
اگرچہ ایشوریہ نے فلم “ٹروئی” کو مسترد کر دیا دیا، لیکن انہوں نے بین الاقوامی سطح پر دیگر فلموں سے پہچان بنائی جیسے کہ برطانوی فلم “برائیڈ اینڈ پریجوڈس” (2004) میں، جو کہ جین آستین کے کلاسک ناول کا ایک بالی ووڈ طرز کا ایڈاپٹیشن تھا۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے نیوین اینڈریوز اور میرانڈا رچرڈسن کے ساتھ جاگ موندھرا کے برطانوی ڈرامہ “پرووکڈ” (2006) میں حقیقی زندگی کے کردار کرنجیت احلوالیہ کے طور پر کام کیا، جو کہ ایک غیر مقیم بھارتی تھی جو اپنے شوہر کے ہاتھوں طویل عرصے تک گھریلو تشدد سہنے کے بعد اسے قتل کر دیتی ہے۔
بالی ووڈ کی ملکہ نے مشہور زمانہ فلم “دی پنک پینتھر” (2006) میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور اس کے بعد بھی کئی ہالی ووڈ فلموں میں اہم کردار نبھائے۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے 2017 کے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی بھارتی سنیما کو ہالی ووڈ کے لیے ترک نہیں کریں گی۔
ایشوریہ کا کہنا تھا کہ ’میں اس بارے میں بہت واضح تھی۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے بھارتی سنیما سے محبت ہے، میں نے ایسے شاندار ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اس لئے میں کبھی یہ نہیں کر سکی‘۔