46

پشپا 2 کیلئے میگا ٹریلر لانچ ایونٹ کی تیاریاں، فلم کب ریلیز ہوگی؟

پشپا 2 باہوبلی 2 کے بعد بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ بےصبری سے انتظار کی جانے والی فلم سیکوئل ہے جس کے میگا ٹریلر لانچ ایونٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس فلم میں اللو ارجن دوبارہ پشپا راج کے کردار میں نظر آئیں گے جنہوں نے اس فلم سے دنیا بھر میں خوب شہرت کمائی۔

پشپا 2 کی ریلیز سے قبل اس کی میگا ٹریلر ایونٹ لانچ کی تقریب 15 نومبر تک متوقع ہے جبکہ فلم کی پروموشن کیلئے سپر اسٹار الو ارجن اپنی ٹیم کے ہمراہ 6 شہروں کا پروموشنل ٹور بھی کریں گے جوکہ نومبر کے وسط سے شروع ہو کر 15 دنوں تک جاری رہے گا۔

یہ ٹور پٹنہ، کوچی، چنئی، بنگلور، ممبئی اور حیدرآباد کا احاطہ کرے گا، جس کا آغاز پٹنہ میں ایک ٹریلر لانچ ایونٹ سے ہوگا۔

الو ارجن کے ہمراہ اس پروموشنل ٹور کا مقصد یہ ہے کہ فلم کیلئے ملک کے ہر کونے میں جوش و خروش پیدا کیا جائے تاکہ ریلیز کے وقت باکس آفس کے ریکارڈ توڑے جاسکیں۔

یاد رہے کہ پشپا کا سیکوئل 5 دسمبر 2024 کو عالمی سطح پر ریلیز ہوگا، فلم میں رشمیکا مندنا الو ارجن کیساتھ ہیروئن کا کردار نبھائیں گی، فلم کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں