54

امریکی گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران گالی دینے پر معافی مانگ لی

 

امریکی گلوکارہ لومس نے حال ہی میں صدارتی امیدواروں کے مباحثے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے ہوئے منہ سے گالی نکلنے پر معذرت کرلی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعے کے فوراً بعد لومس نے سامعین سے قومی ترانہ دوبارہ پڑھنے کی اجازت مانگی، تاہم انہیں بتایا گیا کہ نشریات براہ راست ہے۔ 

اس واقعے کے بعد لومس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی غلطی کو حادثہ قرار دیا اور معافی مانگی۔

لومس نے کہا کہ انہیں بہت افسوس ہے اور ان کا ارادہ قومی ترانے کے دوران غلطی کرنے کا نہیں تھا، بلکہ گھبراہٹ میں یہ غلطی ہوگئی۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں