47

ڈنکی اور جڑواں 2 میں کام پر توقع سے کم معاوضہ ملا، تاپسی پنوں کا انکشاف 

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بڑی کمرشل فلموں جیسے “ڈنکی” اور “جڑواں 2” میں توقع سے کم معاوضہ ملا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا خیال ہے کہ وہ ایسی فلمیں زیادہ پیسے کے لیے کرتی ہیں، مگر حقیقت میں ان کو لیڈ کردار والی فلموں میں زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔

تاپسی نے “انڈین ایکسپریس” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، “لوگ سمجھتے ہیں کہ میں فلمیں جیسے ‘جڑواں’ یا ‘ڈنکی’ پیسے کے لیے کرتی ہوں، مگر حقیقت میں مجھے زیادہ پیسے ان فلموں میں ملتے ہیں جہاں میں مرکزی کردار میں ہوتی ہوں، جبکہ بڑی فلمیں مجھے اتنا نہیں دیتیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ میرے لیے احسان کر رہے ہیں۔”

تاپسی نے یہ بھی بتایا کہ بڑی فلموں میں ہیروئن کا انتخاب اکثر مرد ہیروز کے ہاتھ میں ہوتا ہے، اور تقریباً 75 فیصد معاملات میں ہیرو ہی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس کے ساتھ کونسی ہیروئن کام کرے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا، “کچھ ہیرو پر اعتماد ہوتے ہیں، جبکہ دوسرے کسی ایسی اداکارہ کو لینے سے گریز کرتے ہیں جو ان پر سبقت نہ لے جائے۔”
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں