44

اجے دیوگن کی ‘سنگھم اگین’ نے تین دن میں 126 کروڑ کا بزنس کر لیا

اجے دیوگن اور روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین نے باکس آفس پر تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے پہلے ویک اینڈ میں 126 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق، فلم نے اتوار کے دن 37 سے 39 کروڑ روپے کے درمیان کلیکشن کیا، جو اجے دیوگن اور روہت شیٹی کی کسی بھی فلم کے لیے سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ ہے۔

‘سنگھم اگین’ نے چنئی ایکسپریس اور گول مال اگین جیسے فلموں کے اوپننگ ویک اینڈ کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اگرچہ فلم کا مقابلہ ‘بھول بھلیاں 3’ سے بھی ہے، لیکن اس کے باوجود فلم کی کلیکشن شاندار رہی۔

روہت شیٹی کی اس فلم کی لاگت بھول بھلیاں 3 کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ فلم کو لمبے عرصے میں کامیاب ہونے کے لیے مزید بڑا بزنس کرنا ہوگا۔ فلم کا ہدف 250 کروڑ روپے کا کلیکشن ہے اور اس کی کامیابی کا فیصلہ اگلے ویک اینڈ کے کلیکشن سے ہوگا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں