40

مہوش حیات شادی کیلئے تیار، دولہا کون ہے؟

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اور جلد شادی کرنے والی ہیں۔

حال ہی میں مہوش حیات ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔

شادی سے متعلق ندا یاسر کے ایک سوال پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کیلئے بہت سے پروپوزل آتے ہیں جبکہ اب انہوں نے اس پر غور و فکر کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے وہ اپنے کام پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتی ہیں مگر اب شادی کے بارے میں بھی دلچسپی لینا شروع کر چکی ہے تاہم اپنے گھر والوں کی جانب سے بتائے گئے رشتوں کیلئے وہ منع کردیتی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں