63

کبھی میں کبھی تم کا محبت بھرا اختتام، شرجینا اور مصطفیٰ ایک ہوگئے

کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط میں شرجینا اور مصطفیٰ نے مداحوں کی خواہش کو پورا کردیا۔

مقبول ترین پاکستانی ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوبصورت اختتام کو شائقین نے کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ انہیں شرجینا اور مصطفیٰ کے درمیان جذباتی گفتگو بہت پسند آئی، جس کے دوران انہوں نے تمام غلط فہمیوں، کمیونیکیشن گیپس اور انا کے مسائل کو دور کیا اور ڈرامے کے اختتام میں ایک ہوگئے۔

Kabhi Main Kabhi Tum Last Episode - Fans Praise Perfect Ending

مداحوں کے مطابق یہ ررواں سال کا سب سے بہترین  ڈرامہ ہے جس میں حقیقی زندگی اور سادہ کہانی دکھائی گئی ہے۔

مداحوں کی جانب سے پوری کاسٹ سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے، بہت سے لوگ شرجینا اور مصطفیٰ کو بہترین اختتام دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں کیوںکہ وہ ایسی ہی ’ہیپی اینڈنگ‘ دیکھنا چاہتے تھے۔

Kabhi Main Kabhi Tum Last Episode - Fans Praise Perfect Ending

 شائقین نے کاسٹ بالخصوص فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کی شاندار اداکاری کو سراہا جنہوں نے شرجینا اور مصطفیٰ کی بہترین تصویر کشی کی اور مداحوں کو اپنی محبت کی کہانی پر یقین دلایا۔

Kabhi Main Kabhi Tum Last Episode - Fans Praise Perfect Ending

Kabhi Main Kabhi Tum Last Episode - Fans Praise Perfect Ending

Kabhi Main Kabhi Tum Last Episode - Fans Praise Perfect Ending

فہد مصطفیٰ کے مداحوں نے انہیں ٹی وی پر سالوں بعد اپنی کامیاب واپسی پر مبارکباد دی۔ جبکہ پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت، بنگلادیش سے مداحوں نے اپنے پسندیدہ ٹیلی ویژن شو کے ختم ہونے پر دکھ کا اظہار کیا اور اس کے دوسرے حصے کی ڈیمانڈ بھی کردی۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں