46

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سنیما پر پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد نئی فلم کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔

 مقبول ڈراموں ہمسفر، نیت، شہر وقت، صدقے تمہارے، ہم کہاں کے سچے تھے جیسے ڈراموں جبکہ بول، بن روئے اور بالی ووڈ فلم رئیس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان سپر اسٹار ہمایوں سعید کے ساتھ نئی فیچر فلم کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

دونوں اداکاروں نے حال ہی میں لندن میں اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جبکہ فلم کا اگلا حصہ پاکستان میں شوٹ کیا جائے گا۔

Mahira Khan and Humayun Saeed Upcoming Film Details

اس فیچر فلم کی کہانی واسع چودھری نے لکھی ہے۔ فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر خود ہمایوں سعید ہیں۔

ماہرہ خان حال ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقات کیلئے رکھی گئی ایک تقریب میں اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے چند معلومات شیئر کی ہیں۔

Mahira Khan and Humayun Saeed Upcoming Film Details

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے اتنی محبت ملنے پر میں بہت خوش ہوں۔ ہم یہاں لندن میں اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ہم ڈیڑھ ماہ سے اس پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں‘۔

Mahira Khan and Humayun Saeed Upcoming Film Details

ماہرہ خان نے بتایا کہ محبت اور احساسات پر مبنی ان کی یہ فیچر فلم عید الاضحیٰ 2024 پر ریلیز کی جائے گی۔

ماہرہ خان کی اس تقریب میں کی گئی گفتگو کی کئی ویڈیو کلپس اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین کے دلچسپ ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے بن روئے میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور مداحوں کو ان کی خوبصورت جوڑی بہت پسند ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں