42

خاتون مداح کی بریڈ پٹ کے ساتھ نازیبا حرکت، ویڈیو وائرل

میکسیکو گرینڈ پریکس کے دوران ایک فارمولا 1 اور ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کی مداح نے اداکار کے ساتھ نازیبا حرکت کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میکسیکو سٹی میں فارمولا 1 کی ریس میں فرنٹی ریسنگ کے کارلوس سائنس نے فتح حاصل کی لیکن شائقین کی زیادہ توجہ بریڈ پٹ پر مرکوز رہی، جو اپنی آنے والی فارمولا 1 فلم کی شوٹنگ کے لیے وہاں موجود تھے۔

اس موقع پر ایک مداح نے بریڈ پٹ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی، جس دوران وہ اداکار کو گلے سے پکڑ کر ان کے گال پر بوسہ دے بیٹھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی خاتون کو اس حرکت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

A Formula 1 fan has been met with furious backlash after kissing Brad Pitt at the Mexican Grand Prix

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کی اس حرکت کو ہراسگی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

People on the web flocked to X, formerly known as Twitter, to share their thoughts on the shocking fan moment

ایک صارف نے کہا کہ ’یہ حرکت نہ صرف بریڈ کے ساتھ ہراسگی ہے بلکہ ان کی اجازت کے بغیر ایسا کرنا ناپسندیدہ عمل ہے‘۔

سکیورٹی اہلکاروں نے اس خاتون کو بریڈ پٹ سے دور کیا جبکہ اداکار بھی ہچکچاہٹ میں مبتلا نظر آئے۔ اداکار کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ’اس طرح کی حرکتیں ہی مشہور شخصیات کو ان کے مداحوں سے دور کر دیتی ہیں‘۔

 یاد رہے کہ بریڈ پٹ اپنی آنے والی فلم سنسنی خیز فلم ’ایف 1‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ ایک ریٹائرڈ فارمولا 1 ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں یہ فلم 2025 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں