37

سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر کے شوٹنگ ویڈیوز اور تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور پین انڈیا اسٹار رشمیکا مندانا کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کے پردے کے پیچھے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ 

اس فلم کا اعلان عید پر ہوا تھا اور حالیہ شوٹنگ حیدرآباد کے فلک نما پیلس میں جاری ہے۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں فلم کے شاہانہ سیٹس اور شاندار لوکیشنز کو دیکھا جاسکتا ہے، جہاں فلم کے بڑے مناظر فلمائے جارہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں رشمیکا مندانا کو ایک اہم سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ سلمان خان اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی لے رہے ہیں۔ 

 

’سکندر‘ کو بڑے بجٹ پر بنایا جا رہا ہے اور اس میں کاجل اگروال اور پرتیک ببر سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری اے آر مروگادوس کر رہے ہیں اور یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں