37

اداکارہ ممتاز کا ’بدو بدی‘ گانے کا مذاق اڑانے پر گلوکار پر برہمی کا اظہار

ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز بیگم نے اپنے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کا مذاق اڑانے پر گلوکار چاہت فتح علی خان کے رویے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ممتاز نے اپنے بیٹے ذیشان باری کے ساتھ یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات کی اور کہا کہ ’بدو بدی‘ ان کے کیریئر کا یادگار گانا ہے اور اس کے بارے میں مزاح انہیں پسند نہیں آیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ میں شامل گانا ’اکھ لڑی بدو بدی‘ نورجہاں کی آواز میں تھا، جس کی مقبولیت کی بدولت فلم کامیاب ہوئی اور طویل عرصے تک سینماؤں میں چلی۔ انہوں نے کہا کہ چاہت فتح علی خان نے جون 2024 میں یوٹیوب پر اس گانے کا نیا ورژن گایا تھا جو مذاق پر مبنی تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

ذیشان باری نے اس بات کو سراہا کہ چاہت کے اس ویڈیو نے نوجوان نسل میں اصل گانے اور ان کی والدہ کی مقبولیت کو دوبارہ زندہ کیا، اگرچہ یہ مزاحیہ انداز میں تھا۔ تاہم ممتاز نے گلوکار کے انداز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ طریقہ پسند نہیں آیا۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان کا یہ گانا وائرل ہونے کے بعد کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے باعث یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں