55

سارہ علی خان اور سدھارتھ ملہوترا نے نئی فلم سائن کرلی، کب ریلیز ہوگی؟

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان، جو آخری بار نیٹ فلکس کی فلم ’مرڈر مبارک‘ میں نظر آئیں تھیں، جلد ایک نئی فلم میں پہلی مرتبہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔

یہ فلم معروف ہدایتکار دیپک مشرا کی ہدایتکاری میں بنائی جائے گی، جو مشہور ویب سیریز ’پنچایت‘ کی کیلئے جانے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا نام تاحال طے نہیں ہوسکا لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ اس فلم کی کہانی دیہی پس منظر پر مبنی ایک لوک داستان کے گرد گھومتی ہے۔ اس نئے پراجیکٹ میں دونوں اداکاروں کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھا جائے گا تاہم فلم سے متعلق مزید تفصیلات ابھی راز ہی رکھی گئی ہیں۔

بالی ووڈ کے چھوڑے نواب سیف علی خان کی بڑی صاحبزادی سارہ علی خان کیی اس فلم کی شوٹنگ 2025 میں شروع کی جائے گی۔ دیہی پس منظر اور لوک کہانی پر مبنی اس فلم میں سارہ اور سدھارتھ کی جوڑی شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا۔

سارہ علی خان کے دیگر پراجیکٹس میں فلم ’میٹرو ان دنو‘ بھی شامل ہے، جس کے ہدایتکار انوراگ باسو ہیں۔ دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا، جو حال ہی میں ایکشن تھرلر فلم “یودھا” میں نظر آئے تھے انہوں نے ابھی تک کوئی نئے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں