49

سلمان کے بعد شاہ رُخ خان کو بھی قتل کی دھمکی مل گئی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو حال ہی میں قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی جس سے معلوم ہوا کہ یہ دھمکی آمیز کال ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے آئی۔ ممبئی پولیس نے باندرا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور کال ٹریس کر کے ملزم کا پتہ لگا لیا ہے جس کی شماخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔

رائے پور پولیس ملزم فیضان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مار کارروائیاں کر رہی ہے۔ مذکورہ ملزم کی جانب سے اداکار سے 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب سلمان خان کو مسلسل جان سے مارنے اور تاوان ادا کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں  جس کے بعد اب شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

دوسری جانب رائے پور ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ کے مطابق ممبئی پولیس نے ابھی تک رائے پور پولیس کو کسی کال کی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے۔

تاہم باندرا پولیس نے اس سلسلے میں بھارتی قانون کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور  ان کا ملزم فیضان کو گرفتار کر کے ممبئی لے جا کر پوچھ گچھ کرنے کا ارادہ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں