35

کوئٹہ دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا، آرمی چیف کی بھی شرکت

کوئٹہ خودکش دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت صوبائی وزرا، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے شہدا کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اس افسوس ناک واقعے کے زخمیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ بھی کیا اور زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ قوم کے عزم اور عہد کی تجدید کی کہ اس لعنت کا خاتمہ کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ یہ مشن پوری قومی عزم اور اجتماعی ارادے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی و سول اداروں کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ تمام پاکستانیوں کی ثابت قدمی اور حمایت درکار ہے تاکہ ملک کے لیے ایک پُرامن اور خوشحال مستقبل یقینی بنایا جاسکے۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ۔ قبل ازیں ان کی آمد پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر بلوچستان کور نے کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں