9

پشاور؛ ذاتی دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق


پشاور:

خیبر پختونخوا میں ذاتی دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں فریقین کے درمیان پیش آیا،  جس میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش  کے لے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں