66

صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے وطن پہنچ گئے


کراچی:

صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے اور پھر ایئر بیس سے بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق دبئی روانگی کے بعد صدر مملکت آصف زرداری پاؤں پھلسنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے دبئی میں اپنے نواسوں اور بختاور بھٹو سے ملاقات بھی کی اس کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے اور خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں