10

دوسری شادی کے لیے بیٹی نے بےحد حوصلہ افزائی کی، دانیہ انور

پاکستان شوبز کی اداکارہ دانیہ انور کا کہنا ہے کہ ان کا دوسری شادی کا ارادہ نہیں تھا تاہم اچھا شخص ملا تو شادی کا فیصلہ کرلیا۔

دانیہ انور حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی، طلاق، اور دوسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

دانیہ انور نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور یہ شادی 6 سال تک چلی تاہم ان کے پہلے شوہر نشے کے عادی تھے اور ان کے رویے دن بہ دن خراب ہوتے گئے۔ وہ نہ صرف تشدد کرتے بلکہ ان کی تضحیک بھی کرتے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

دانیہ کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے دوبارہ شادی نہ کرنے کا سوچا تھا، لیکن جلد ہی ان کی زندگی میں ایک اچھا شخص آیا، جن سے ان کا دو سال تک تعلق رہا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے دوسری شادی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے دوسری شادی نہ صرف اپنی خوشی بلکہ بچوں کی بھلائی کے لیے بھی کی۔ 

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی عمر اب 37 سال ہے، اور وہ اپنی زندگی میں سکون اور خوشی محسوس کرتی ہیں کیونکہ ان کی ساس اور سسر بھی بہت اچھے ہیں جو انکی بہت رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ایک پروگرام میں دانیہ انور نے انکشاف کیا تھا کہ وہ مشہور فلمی اداکار ندیم بیگ کی بہو اور فرحان بیگ کی اہلیہ ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں