5

پیپلز پارٹی  نے ہر دور میں اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے  کے لئے کردار ادا کیا ، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے وفد نے نومنتخب صدر فاضل جمیلی کی سربراہی میں سینئیر وزیر سندھ شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن نے کراچی کےصحافیوں  کو پلاٹس  کی فراہمی کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی  کا کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا  چاہتے ہیں تاکہ سحافی بھائیوں کو ریلیف مل سکے۔ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

سینئر وزیر سندھ  نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ پریس کلب  کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو صحافیوں اور پریس کلب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور کراچی پریس کلب کا تعاون  ہر دور میں انمول رہا ہے۔ اظہار رائے کی آزادی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کراچی پریس کلب  کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت صحافیوں کی اپنی حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں  صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کیا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جو کام پریس کلب کی پچھلی باڈی کے دور میں رہ گئے ہیں ان کو موجودہ باڈی کے ساتھ مل کر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ہاؤسز کے چیلنجز سے آگاہ ہیں۔ کراچی پریس کلب کی پیشورانہ اپگریڈیشن میں حکومت سندھ ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

کراچی پریس کلب کے صدر  فاضل جمیلی نے سینئر وزیر  شرجیل انعام میمن کو مجوزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ مجوزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں