5

امرودوں کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ساڑھے 14کلو چرس برآمد


راولپنڈی:

اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب امرودوں کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق اے این ایف نے انٹیلیجنس اطلاع پر اسلام آباد ٹول پلازہ سو کے قریب ایک مسافر بس کو روکا تو تلاشی کے دوران بس میں موجود امرود کے کریٹوں سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ امرود کی پیٹیاں بلال جان نامی شخص کی جانب سے کارگو کروائی گئی تھیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق بین الصوبائی سطح پر منشیات اسمگل کرنے والے بڑے گروہ سے ہے، گروہ کے ارکان بس کارگو سروس کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں