5

کراچی میں موسم سرما کی سرد ترین رات، درجہ حرارت مزید گر گیا

کراچی میں رواں موسمِ سرما کی آج سرد ترین رات اور صبح رہی جس کے سبب کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے، دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال، شمال مشرقی اور شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے   

بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 دسمبر کو کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں