ٹی20 ورلڈکپ میں وائٹ بال فارمیٹ کیلئے نامزد ہونیوالے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمئینز ٹرافی کیلئے سلیکٹرز نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی جگہ کپتان روہت شرما کے نائب کے طور پر جسپریت بمراہ کا نام فائنل کیا ہے۔
روہت کی کپتانی میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل شکستوں نے انکی قیادت پر سوال اٹھادیا ہے جبکہ جسپریت بمراہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں میچ میں انجری کے باعث بالنگ کیلئے بھی نہیں آسکے تھے۔
مزید پڑھیں: جسپریت بمراہ پر انجری کے بادل منڈلانے لگے
روہت کی کپتانی میں بھارتی ٹیم 2023 ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی تھی تاہم آسٹریلیا نے وہاں بھی انہیں ہوم گراؤنڈ میں شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا تھا۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہاردک پانڈیا سابق کوچ راہول ڈریوڈ کے دور میں نائب کپتان تھے جبکہ گوتم گمبھیر کی آمد کے بعد شبمن گل کو ون ڈے اور ٹی20 ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کے امیر ترین کرکٹر کون؟ دولت میں ویرات کوہلی اور دھونی سے بھی آگے
بمراہ کو نائب کپتان بنانے والے سیلکٹرز انجری کے باعث دوہری مشکل کا شکار ہیں کیونکہ اہم سیریز کیلئے فاسٹ بولر کی دستیابی ابھی کنفرم نہیں ہے جبکہ نائب کپتانی کے رول میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں انکی شرکت بھی غیر یقینی دیکھائی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی ویلیئرز نے کوہلی کی ناقص کارکردگی کی وجہ بتا دی
واضح رہے کہ کئی بھارتی صحافی سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا سے نائب کپتانی لیے جانے پر بورڈ اور سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ بغیر بتائے ایسے فیصلے ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔