8

کینیڈا امریکا کے نقشے میں شامل، ٹرمپ نے تصاویر شیئر کر دیں

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایسے امریکی نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کینیڈا اور امریکا کو ملاکر ایک ملک دکھایا گیا ہے جس پر یونائیٹڈ اسٹیٹس لکھا ہوا ہے۔

ایک نقشے کے کیپشن میں ٹرمپ نے ’او کینیڈا‘ بھی لکھا ہے۔اس سے پہلے ٹرمپ کینیڈا کی سرحد کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اگر اس عارضی لکیر کو ہٹا کر دیکھا جائے تو یہ قومی سلامتی کے لیے بہتر ہوگا۔

فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو ان پر 25 فیصد ٹیرف لگادیں گے۔

خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ کریں گے۔گرین لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے روسی صدر سے ملنے میں دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین تنازعہ کو سلجھانا چاہتے ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں