6

حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پر عدنان صدیقی کا جوابی وار

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

اب اداکار عدنان صدیقی کی طرف سے بھی حریم شاہ سے متعلق ایک بیان سامنے آیا ہے جسے صارفین حریم شاہ کے اسی وائرل ویڈیو کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان کے سینئر اداکار نے کہا ہے کہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں چلے گی۔

عدنان صدیقی نے یہ بات حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران کہی، جہاں وہ اپنی سیر و سیاحت کی یادیں شیئر کررہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پاکستانی مردوں کی کیا کمزوری ہے؟ حریم شاہ کا انٹرویو وائرل

پوڈ کاسٹ میں عدنان نے ٹک ٹاکر سے متعلق اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر چونکہ حریم شاہ موجود ہوں گی، اس لیے ٹرین کا ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر ٹک ٹاکر کو دیکھنے میں ہی محو ہوں گے، اس لیے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں چلے گی۔

عدنان صدیقی کے ٹک ٹاکر پر اس طرح کمنٹس کو سوشل میڈیا صارفین تنقید کے زمرے میں شمار کررہے ہیں اور حالیہ بیان کو ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو کا جواب قرار دے رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں