7

اداکارہ پریانکا چوپڑا آسکر کیلئے نامزد

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر بنائی گئی مختصر فلم ’انوجا‘ کو آسکر کی نامزدگیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم مارچ میں ہونے والے آسکر ایوارڈز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جو بھارتی نژاد امریکی اداکارہ پریانکا کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے.

’انوجا‘ دہلی میں فلمائی گئی ایک مختصر فلم ہے، جس کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں بچوں سے مشقت (چائلڈ لیبر) اور تعلیم کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ فلم شارٹ فلم فیسٹیول میں ’لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ‘ جیت چکی ہے۔

فلم کے ہدایت کار ایڈم جے گریو ہیں جبکہ ساچیترا مٹائی نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک 9 سالہ لڑکی انوجا کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے، جسے اپنے خاندان کی مالی مدد کے لیے گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے بھی بڑے فیصلے کرتی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں’انوجا‘ سے وابستگی کو اپنے لیے فخر کی بات قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک حساس مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے، جو لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے اور بھارت میں بےحد عام ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں