4

پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، باپ کی بیٹی کے قتل کی کوشش


لاہور:

پسند کی شادی جرم بن گیا جس پر باپ  نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی اور باپ نے بیٹی پر فائرنگ کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں بیٹی نے والدین کی مرضی کے خلاف اپنی پسند سے شادی کی، نافرمانی کی سزا دینے کے لیے باپ نے بیٹی پر فائرنگ کردی۔

ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ 15 پر کال کی گئی جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کا رابطہ کالر سے کروایا، کالر نے بتایا کہ بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت ریسکیو کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان نے کہا کہ خواتین گھر،دفتر یا عوامی مقامات پر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15 پر کال کریں، خواتین کسی بھی سنگین صورتحال میں فوری ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں