49

راولپنڈی میں مالا کنڈ سے آیا نوجوان دن دہاڑے قتل

[ad_1]


RAWALPIDI:

راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 32 سالہ شاہ جہان نامی نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ 

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس کے مطابق نوجوان مالا کنڈ کا رہائشی تھا چکلالہ کے علاقے میں سبزی فروخت کرتا تھا۔ مقتول کی فیملی کو واقعے کی اطلاع کردی گئی جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئیں ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں